سجدے کا بیان
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات (اعضاء) پر سجدہ کروں، اور بالوں اور کپڑوں کو نہ سمیٹوں ۔ ابن طاؤس کہتے ہیں کہ (وہ سات اعضاء یہ ہیں) : دونوں ہاتھ، دونوں گھٹنے، دونوں قدم، اور وہ پیشانی و ناک کو ایک شمار کرتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الأذان ١٣٤ (٨١٢)، صحیح مسلم/الصلاة ٤٤ (٤٩٠)، سنن النسائی/التطبیق ٤٣ (١٠٩٧)، ٤٥ (١٠٩٩)، (تحفة الأشراف: ٥٧٠٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٢٢، ٢٩٢، ٣٠٥) (صحیح )
Top