جو شخص تمتع کرے اس کے روزوں کا بیان
ام المومنین حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے ؛ وہ کہتی تھیں روزہ اس شخص کے اوپر ہے جو تمتع کرے یعنی عمرہ کر کے حج کرے اور ہدی نہ پائے حج کے احرام سے لے کر عرفہ تک روزے رکھے اگر ان دنوں میں نہ رکھے تو منیٰ کے دنوں میں رکھے۔ عبداللہ بن عمر بھی اس مقدمے میں مثل قول عائشہ کے کہتے۔