زندہ مردے کی طرف سے صدقہ دے تو مردے کو ثواب پہچنتا ہے۔
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے کہا کہ میرے ماں کا دم یکایک نکل گیا اگر بات کرنے پاتی تو ضرور صدقہ کرتی کیا میں اس کی طرف سے صدقہ کروں آپ ﷺ نے فرمایا ہاں۔ ایک شخص انصاری نے اپنے والدین کو کھجور کے درخت صدقہ میں دئیے پھر والدین مرگئے تو وہی شخص اس کا وارث ہو اس نے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا آپ ﷺ نے فرمایا اتجھے صدقہ کا ثواب ہوا اب میراث میں اس کو لے لے