مشکوٰۃ المصابیح - - حدیث نمبر 1713
عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ أَنَّهُ قَالَ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَکُونُ الْمُؤْمِنُ جَبَانًا فَقَالَ نَعَمْ فَقِيلَ لَهُ أَيَکُونُ الْمُؤْمِنُ بَخِيلًا فَقَالَ نَعَمْ فَقِيلَ لَهُ أَيَکُونُ الْمُؤْمِنُ کَذَّابًا فَقَالَ لَا
سچ اور جھوٹ کا بیان۔
صفوان بن سلیم سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے کسی نے پوچھا کہ کیا مؤمن بودا بزدل ہوسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں، پھر پوچھا کیا مومن بخیل ہوسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں، پوچھا کیا مومن جھوٹا ہوسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں۔
Top