مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4535
وعن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا سلم عليكم اليهود فإنما يقول أحدهم السام عليك . فقل وعليك . ( متفق عليه )
یہودیوں کی شرارت
اور حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم نے فرمایا جب یہودی تمہیں سلام کرتے ہیں تو اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کہ وہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ السام علیک۔ (یعنی تمہیں موت آئے) لہذا تم ان کے جواب میں یہ کہو و علیک (یعنی تمہیں موت آئے) (بخاری ومسلم)
Top