مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4650
وعن جرير قال ما حجبني النبي صلى الله عليه وسلم منذ أسلمت ولا رآني إلا تبسم . متفق عليه .
آنحضرت ﷺ کی ہنسی
اور حضرت جریر ؓ کہتے ہی کہ جب سے میں مسلمان ہوا ہوں آنحضرت ﷺ نے کبھی مجھ کو منع نہیں کیا کہ اور جب آپ مجھ کو دیکھتے مسکرا دیتے۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
مجھ کو منع نہیں کیا سے مراد یہ ہے کہ آپ نے کبھی بھی مجھ کو اپنے پاس آنے سے نہیں روکا میں جس وقت چاہتا آپ کی خدمت میں حاضر ہوجاتا چاہے کوئی خصوصی مجلس ہی کیوں نہ ہوتی بشرطیکہ مردا نہ مجلس ہوتی یا یہ مراد ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ میں نے آپ سے کوئی چیز مانگی ہو اور آپ نے اس کے دینے سے انکار کیا ہو میں نے آنحضرت ﷺ سے جب مانگا اور جو کچھ بھی مانگا وہ مجھ کو عطا ہوا۔
Top