مشکوٰۃ المصابیح - اذان کا بیان - حدیث نمبر 685
وَعَنْ بُرَیْدَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَشِّرِ الْمَشَائِیْنَ فِی الظُّلْمِ اِلَی الْمَسَاجِدِ بِالنُّوْرِ التَّامِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَ اَبُوْدَاؤدَ وَ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ عَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ وَاَنَسٍ۔
مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان
اور حضرت حضرت بریدہ ؓ راوی ہیں کہ سرور کائنات ﷺ نے فرمایا۔ جو لوگ اندھیرے میں مسجدوں کی طرف جاتے ہیں انہیں یہ خوشخبری پہنچا دو کہ قیامت کے دن (اس کے سبب سے) ان کو کامل روشنی نصیب ہوگی۔ ( جامع ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ)

تشریح
اس ارشاد میں اس آیت کی طرف اشارہ ہے۔ آیت (نُوْرُهُمْ يَسْعٰى بَيْنَ اَيْدِيْهِمْ وَبِاَيْمَانِهِمْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا) 66۔ التحریم 8) ان کا نور ان کے داہنے اور ان کے سامنے دوڑتا ہوگا (اور) یوں دعا کرتے ہوں گے اے ہمارے رب ہمارے لئے اس نور کو اخیر تک رکھیے۔
Top