آنحضرت ﷺ کی پیشانی پر سجدہ کرنے سے متعلق ایک خواب
اور حضرت خزیمہ بن ثابت اپنے چچا حضرت ابوخزیمہ ؓ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اس حالت میں جس میں سونے والا دیکھتا ہے یعنی خواب میں دیکھا کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی پیشانی پر سجدہ کیا ہے، پھر انہوں نے یہ خواب آنحضرت ﷺ کے سامنے بیان کیا تو آپ ﷺ (وہ خواب سن کر) ابوخزیمہ کی خاطر لیٹ گئے (تاکہ وہ پیشانی اقدس پر سجدہ کرلیں) اور فرمایا کہ اپنے خواب کو سچا کرو یعنی اپنے خواب کے مطابق عمل کرو، چناچہ انہوں نے آنحضرت ﷺ کی پیشانی پر سجدہ کرلیا۔ (شرح السنۃ) اور حضرت ابوبکر ؓ کی یہ روایت کان میزانا نزل من السماء کو مناقب ابوبکر و عمر ؓ کے باب نقل کیا جائے گا۔
تشریح
یہ حدیث اس بات پر اگر کسی شخص نے یہ خواب دیکھا کہ روزہ رکھا ہے، یا نماز پڑھی ہے، یا صدقہ یا خیرات کیا ہے اور کسی بزرگ کی زیارت کی زیارت کی ہے وغیرہ وغیرہ تو اس خواب کے مطابق عالم بیداری میں نماز پڑھنا یا روزہ رکھنا یا صدقہ خیرات کرنا، یا اس بزرگ کی زیارت کرلینا مستحب ہے۔