مشکوٰۃ المصابیح - طب کا بیان - حدیث نمبر 4431
وعن زيد بن أرقم قال أمرنا رسول الله صلى الله عليه وسلم أن نتداوى من ذات الجنب بالقسط البحري والزيت . رواه الترمذي .
ذات الجنب کا علاج
اور حضرت زید بن ارقم ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ہمیں ہدایت فرمائی کہ ہم ذات الجنب کی بیماری میں قسط بحری اور زیتون کے تیل کے ذریعہ علاج کریں۔ (ترمذی )
Top