مشکوٰۃ المصابیح - غسل کا بیان - حدیث نمبر 503
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا جَآءَ اَحَدُکُمُ الْجُمُعَۃَ فَلْےَغْتَسِلْ ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
غسل مسنون کا بیان
حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی جمعہ کی نماز پڑھنے آئے تو اسے چاہئے کہ غسل کرلے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
مختار مسلک تو یہ ہے کہ غسل جمعہ کی نماز کے لئے ہے کہ اسی طہارت سے جمعہ اداء کرنا چاہئے لیکن بعض حضرات فرماتے ہیں کہ غسل یوم جمعہ کی تعطیم و تکریم کے لئے ہے۔ بہر حال تمام علماء کے نزدیک نماز جمعہ کے لئے غسل کرنا سنت مؤ کدہ ہے مگر حضرت امام مالک (رح) کی ایک روایت یہ ہے کہ نماز جمعہ کے لئے غسل کرنا واجب ہے۔
Top