آنحضرت ﷺ کی طرف سے مال فئی کی تقسیم
حضرت عوف ابن مالک ؓ کہتے ہیں کہ جب رسول کریم ﷺ کے پاس مال فئی آتا تو آپ ﷺ اس کو اسی دن (ضرورتمندوں کے درمیان) تقسیم فرمادیتے تھے، جو بیوی والا ہوتا اس کو تو دو حصے دیتے اور مجرد کو ایک حصہ عطا فرماتے، چناچہ (ایک مرتبہ) مجھ کو بھی بلایا اور آپ ﷺ نے مجھے دو حصے عطا فرمائے کیونکہ میری بیوی تھی اور پھر میرے بعد عمار بن یاسر کو بلا یا گیا ( جن کی بیوی نہیں تھی) ان کو آپ ﷺ نے ایک حصہ دیا۔ ( ابوداؤد)