قرآن کا دل، سورت یٰسین
حضرت انس ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورت یٰسین ہے جو شخص یس پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے کی وجہ سے (اس کے نامہ اعمال میں) دس مرتبہ قرآن پڑھنے کا ثواب لکھتا ہے۔ (ترمذی، دارمی) امام ترمذی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث غریب ہے۔
تشریح
قرآن کا دل سورت یٰس ہے یعنی قرآن کے علوم و معارف کا خلاصہ اور اس کا حاصل سورت یٰس ہے بایں طور کہ اس سورت میں قیامت کے احوال اور قرآن کے مقاصد اعلیٰ مذکور ہیں۔