پانی سے استنجاء کرنے کا بیان
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: فيه رجال يحبون أن يتطهروا ١ ؎ اہل قباء کی شان میں نازل ہوئی ہے، وہ لوگ پانی سے استنجاء کرتے تھے، انہیں کے بارے میں یہ آیت کریمہ نازل ہوئی ۔
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/التفسیر ١٠ (٣١٠٠)، سنن ابن ماجہ/الطھارة ٢٨ (٣٥٧)، (تحفة الأشراف: ١٢٣٠٩) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: " اس میں ایسے آدمی ہیں کہ وہ خوب پاک صاف ہونے کو پسند کرتے ہیں " (التوبہ: ١٠٨ )
Top