مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1122
عَنْ جَابِرٍص قَالَ کَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ص ےُّصَلِّیْ مَعَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم ثُمَّ ےَاْتِیْ قَوْمَہُ فَےُصَلِّیْ بِھِمْ ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
حضرت معاذ کے دو مرتبہ نماز پڑھنے کی حقیقت
حضرت جابر ؓ فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ ابن جبل ؓ (پہلے تو) رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ نماز پڑھتے تھے اور پھر اپنی قوم کے پاس آکر انہیں نماز پڑھاتے تھے۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم )

تشریح
حضرت معاذ ابن جبل ؓ کا یہ معمول تھا کہ وہ عشاء کی سنتیں یا نفل رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ پڑھتے تھے تاکہ رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ اور مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کی فضیلت وسعادت حاصل ہوجائے اور رسول اللہ ﷺ سے نماز پڑھنے کا طریقہ بھی معلوم ہوجائے پھر وہاں سے اپنی قوم میں آکر لوگوں کو فرض نماز پڑھایا کرتے تھے۔
Top