مشکوٰۃ المصابیح - نماز کا بیان - حدیث نمبر 1134
وَعَنْہُ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم لَا ےُصَلِّیْ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ حَتّٰی ےَنْصَرِفَ فَےُصَلِّیَ رَکْعَتَےْنِ فِیْ بَےْتِہٖ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
جمعہ کی سنتیں
اور حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے بعد کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ آپ ﷺ (گھر میں) واپس تشریف لاتے اور مکان میں دو رکعتیں پڑھتے۔ (صحیح البخاری )

تشریح
حضرت ابن ملک فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں رکعتین سے جمعہ کی سنتیں مراد ہیں چناچہ ایک قول کے مطابق حضرت امام شافعی (رح) کا عمل اسی حدیث میں ہے کہ جمعہ کی سنتیں ظہر ہی کی سنتوں کی طرح یعنی دو رکعتیں ہیں دیگر صحیح احادیث میں منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ جمعہ کی نماز سے پہلے بھی اور جمعہ کی نماز کے بعد بھی چار چار رکعت سنتیں پڑھتے تھے چناچہ حضرت امام ابویوسف (رح) فرماتے ہیں کہ نماز جمعہ کے بعد چھ رکعتیں سنتیں پڑھنی چاہئیں۔ جیسا کہ پہلے کسی موقعہ پر بتایا جا چکا ہے کہ نوافل نماز گھر میں پڑھنے افضل ہیں اس لئے رسول اللہ ﷺ جمعہ کے بعد کی سنتیں گھر ہی میں پڑھا کرتے تھے۔
Top