وہ تین شخص جن کی اللہ تعالیٰ ضرور مدد کرتا ہے
حضرت ابوہریرہ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ ایسے تین شخص ہیں جن کی مدد اللہ پر اس کے وعدہ کے مطابق واجب ہے ایک تو وہ مکاتب جو اپنا بدل کتابت ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہو دوسرا وہ نکاح کرنیوالا شخص جو حرام کاری سے بچنے کی نیت رکھتا ہو اور تیسرا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنیوالا۔
تشریح
مکاتب اس غلام کو کہتے تھے جس کا آقا اس سے یہ کہہ دیتا تھا کہ اگر تم مجھے اتنا روپیہ کما کر دیدو گے تو تم آزاد ہوجاؤ گے۔ اسی طرح روپیہ کی وہ مقدار جو اس غلام کا آقا آزادی کے لئے ضروری قرار دیتا تھا بدل کتابت کہلاتی تھی۔