مشکوٰۃ المصابیح - نیکی و صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 4827
وعن عبدالله بن أبي أوفى قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول لا تنزل الرحمة على قوم فيهم قاطع الرحم رواه البيهقي في شعب الإيمان
ناتا توڑنے والے اللہ کی رحمت سے محروم رہتے ہیں۔
اور حضرت عبداللہ ابن ابی اوفیٰ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اس قوم پر رحمت نازل نہیں ہوتی جس میں ناتا توڑنے والا ہو۔ (بہیقی)

تشریح
قوم سے مراد پوری قوم نہیں بلکہ محض وہ لوگ ہیں جو ناتا توڑنے والے کی مدد و حمایت کریں یا اس کو اپنے ناطے داروں کے ساتھ بد سلوکی کے ذریعہ ناتا توڑنے سے منع نہ کریں۔ یہ بھی احتمال ہے کہ رحمت سے باران رحمت مراد ہو یعنی جس قوم یا جس آبادی کے اندر ناتا توڑنے والا کوئی شخص ہوتا ہے تو ناتا توڑے جانے کی نحوست سے اس قوم یا آبادی کو بارش سے محروم رکھا جاتا ہے۔
Top