مشکوٰۃ المصابیح - نیکی و صلہ رحمی کا بیان - حدیث نمبر 4842
وعن سعيد بن العاص قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم حق كبير الإخوة على صغيرهم حق الوالد على ولده . روى البيهقي الأحاديث الخمسة في شعب الإيمان
بڑا بھائی باپ کی مانند ہے
اور حضرت سعید بن العاص ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا چھوٹے بھائی پر بڑے بھائی کا وہی حق ہے جو بیٹے پر اس کے باپ کا ہوتا ہے یہ پانچوں روایتیں بہیقی نے شعب الایمان میں نقل کی ہیں۔
Top