مشکوٰۃ المصابیح - غصہ اور تکبر کا بیان - حدیث نمبر 4991
وعن عائشة قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يريد الله بأهل بيت رفقا إلا نفعهم ولا يحرمهم إياه إلا ضرهم . رواه البيهقي في شعب الإيمان
نرمی ومہربانی کرنے کا اثر
اور حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ جن گھر والوں کے لئے نرمی و مہربانی پسند کرتا ہے اس کے ذریعہ ان کو نفع پہنچاتا ہے اور جن گھر والوں کو نرمی و مہربانی سے محروم رکھتا ہے اس کے ذریعہ ان کو نقصان پہنچاتا ہے۔ (بیہقی)
Top