مشکوٰۃ المصابیح - آرزو اور حرص کا بیان - حدیث نمبر 5156
وعن ابن عمر قال ما شبعنا من تمر حتى فتحننا خيبر . رواه البخاري .
ابتدائے اسلام میں صحابہ کا فقر و افلاس
حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ ہم صحابہ ؓ نے اپنے فقر و افلاس کی وجہ سے آنحضرت ﷺ کے ساتھ کھجوروں سے، کبھی پیٹ نہیں بھرا، یہاں تک کہ ہم نے خیبر کو فتح کرلیا جہاں کھجوریں بہت ہوتی تھیں تب ہمیں پیٹ بھر کھانے کو کھجوریں ملیں۔ (بخاری)
Top