رزق دینے والا صرف اللہ تعالیٰ ہی ہے
حضرت ابن مسعود ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے مجھ کو یہ آیت سکھائی۔ (اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ ) 51۔ الذاریات 58)۔ یعنی اے انسان جان لے کہ بلاشبہ میں ہی روزی دینے والا ہوں اور غالب طاقت رکھنے والا ہوں۔ (ابو داؤد، ترمذی) اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تشریح
انی انالرزاق قرأت شاذہ ہے، قرأت مشہور کے مطابق اس آیت کے الفاظ اصل میں یوں ہیں آیت (اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ ) 51۔ الذاریات 58) بلاشبہ اللہ ہی رزق دینے والا اور غالب طاقت والا ہے حاصل یہ ہے کہ جب رزق دینے والا اور غالب طاقت رکھنے والا صرف اللہ تعالیٰ ہے تو پھر لازم ہے کہ اس کی ذات کے علاوہ اور کسی پر قطعا بھروسہ نہ کیا جائے اور اپنے امور کا بہتر کا رساز و وکیل اس کے علاوہ اور کسی کو ہرگز نہ سمجھا جائے۔