مشکوٰۃ المصابیح - یمن اور شام اور اویس قرنی کے ذکر کا باب - حدیث نمبر 4880
وعن واثلة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تظهر الشماتة لأخيك فيرحمه الله ويبتليك . رواه الترمذي وقال هذا حديث حسن غريب
کسی کو مصیبت میں دیکھ کر خوشی کا اظہار نہ کرو
اور حضرت واثلہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اپنے مسلمان بھائی کی تکلیف پر اپنی خوشی مت ظاہر کرو کیونکہ ہوسکتا ہے کہ تمہاری بےجا خوشی سے ناراض ہو کر اللہ اس پر اپنی رحمت نازل کر دے اور تمہیں اس آفت و مصیبت میں مبتلا کر دے اس روایت امام ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن غریب ہے۔
Top