مشکوٰۃ المصابیح - قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر سے متعلق - حدیث نمبر 5918
قریش کے مناقب اور قبائل کے ذکر کا بیان
مناقب لفظ منقب کی جمع ہے جس کے معنی شرف اور فضیلت کے ہیں اور قریش عرب کے مشہور قبیلہ کا نام ہے ویسے قریش کے لغوی معنی ایک بڑے خطرناک اور طاقتور سمندری جانور کے ہیں لیکن اصل میں یہ نضر ابن کنانہ (یا فہر ابن مالک ابن نضر) کا لقب تھا جن کی اولاد مختلف شاخ در شاخ خاندانوں میں پھیلی اور ان سب خاندانوں پر مشتمل قبیلہ مورث اعلی کے لقب کی مناسبت سے قریش کہلایا قبائل لفظ قبیلہ کی جمع ہے جس کے معنی ہیں ایک باپ کی اولاد اور قبائل کے ذکر سے مراد عرب کے مختلف قبیلوں کی خصوصیات اور ان کی اچھائیاں یا برائیاں بیان کرنا ہے۔
Top