ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید
حضرت انس ؓ روایت کرتے ہیں کہ (ایک دن) نبی کریم ﷺ، حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان ؓ (مدینہ کے مشہور پہاڑ) احد پر چڑھے تو وہ (خوشی کے مارے) ہلنے لگا، آنحضرت ﷺ نے اپنا پیر اس پر مارا اور فرمایا ارے احد، تھم جا، تیرے اوپر ایک نبی ہے، ایک صدیق اور دو شہید ہیں (بخاری )