مشکوٰۃ المصابیح - عشرہ مبشرہ کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6095
وعن علي رضي الله عنه قال : سمعت أذني من في رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : طلحة والزبير جاراي في الجنة . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب
طلحہ اور زبیر کی فضیلت
اور حضرت علی کہتے ہیں کہ میرے کانوں نے رسول کریم ﷺ کے منہ سے یہ الفاظ نکلتے سنے طلحہ اور زبیر جنت میں میرے پڑوسی ہیں۔ اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔

تشریح
ان الفاظ کے ذریعہ کنایۃ اس کمال قرب وتعلق کو ظاہر کیا گیا ہے جو ان دونوں حضرات اور نبی کریم ﷺ کے مابین تھا۔
Top