مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6169
حضرت سودہ ؓ
حضرت سودہ ؓ حضرت سودہ بنت زمعہ سکران بن عمرو بن عبدور کے نکاح میں تھیں جو ان کے عم زاد تھے انہوں نے اسلام قبول کیا پھر ان کی ترغیب پر سکران بھی مسلمان ہوگئے اور دونوں میاں بیوی ہجرت کر کے حبشہ چلے گئے حبشہ میں سکران کا انتقال ہوگیا تو آنحضرت ﷺ نے ان کی دلداری کے لئے حضرت خدیجہ ؓ کی وفات کے بعد ١٠ نبوی میں ان سے نکاح کرلیا اس وقت تک آپ نے حضرت عائشہ ؓ سے نکاح نہیں کیا تھا اور حضرت سودہ ؓ کی عمر پچاس سال تھی ایک زمانہ میں آنحضرت ﷺ نے بعض حالات کے تحت ان کو طلاق دینی چاہی مگر پھر ان کی درخواست پر آپ ﷺ نے اپنا ارادہ منسوخ کردیا تھا اور اسی وقت سے انہوں نے اپنی باری حضرت عائشہ ؓ کو دے دی تھی ان کا انتقال ١٩ ھ کے ماہ شوال میں مدینہ میں ہوا جب کہ ایک روایت میں ان کا سن وفات ٥٤ اور ایک روایت میں ٤١ منقول ہے۔
Top