مشکوٰۃ المصابیح - نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان - حدیث نمبر 6170
حضرت حفصہ ؓ
حضرت حفصہ ؓ حضرت حفصہ امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق ؓ کی بیٹی ہیں ان کی ماں کا نام زینب بنت مظعون تھا یہ پہلے جیش بن عقافہ سہمی کے نکاح میں تھیں اپنے خاوند حضرت جیش کے ساتھ مکہ سے ہجرت کی اور مدینہ آگئی تھیں غزوہ بدر میں حضرت جیش ؓ شیہد ہوگئے۔ تو حضرت عمر ؓ نے ان کا نکاح حضرت ابوبکر ؓ یا حضرت عثمان ؓ سے کرنا چاہا لیکن ان دونوں نے انکار کردیا تب رسول اللہ ﷺ نے اپنا پیغام ڈالا اور شعبان ٣ ھ میں ان کا نکاح کیا ایک موقع پر آنحضرت ﷺ نے ان کو ایک طلاق دیدی تھیں لیکن جب آپ کے پاس وحی آئی کہ حفصہ ؓ سے رجوع کرلیجئے کیونکہ وہ بہت عبادت گزار بہت روزہ دار عورت ہے اور وہ جنت میں آپ کی زوجہ ہے تو آنحضرت ﷺ نے رجوع کرلیا صحابہ تابعین کی ایک جماعت ان سے آنحضرت ﷺ کی احادیث نقل کرتی ہے انہوں نے بعمر ٦٠ سال شعبان ٤٥ ھ میں وفات پائی
Top