مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6263
حمزہ بن عبد المطلب
حضرت حمزہ بن عبد المطلب ؓ ہاشمی آنحضرت ﷺ کے چچا ہیں ان کو سید الشہداء کا لقب عطا ہوا تھا بعض حضرات نے اسد اللہ کا لقب بھی لکھا ہے، ان کی ماں کا نام ہالہ بنت وہب ہے جو آنحضرت ﷺ کی والدہ ماجدہ حضرت آمنہ کی بہن ہیں اور اس اعتبار سے حضرت حمزہ ؓ آنحضرت ﷺ کے خالہ زاد بھائی ہیں۔ سید الشہداء حضرت حمزہ ؓ شجاع قومی اور دل اور انسان تھے، ان کی شجاعت وبہادری کے واقعات سے اسلامی تاریخ وسیر کی کتابیں بھری ہیں، ایک حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا میں نے دیکھا کہ فرشتے حمزہ بن عبد المطلب اور حنظلہ بن راہب کو غسل دے رہے ہیں اور یہ بھی حدیث میں آیا ہے کہ حمزہ اللہ کے نزدیک ساتویں آسمان پر یوں لکھے ہوئے ہیں۔ حمزۃ بن عبد المطلب اسد اللہ واسد رسولہ (حمزہ بن عبد المطلب، جو اللہ کا اور اللہ کے رسول کا شیر ہے )۔ ؓ
Top