مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6270
رفاعہ بن عبد المنذر ابولہ انصاری
حضرت رفاعہ بن عبد المنذر ابولبابہ بھی انصار مدینہ میں سے ہیں اور قبیلہ اوس سے تعلق رکھتے ہیں سرداروں میں سے تھے، ایک قول یہ ہے کہ یہ جنگ بدر میں شریک نہی ہوئے تھے بلکہ آنحضرت ﷺ نے ان کو اپنے پیچھے امیر و والی بنا کر مدینہ میں چھوڑ گئے تھے اور پھر بدر کے مال غنیمت میں ان کا بھی حصہ لگایا تھا جیسا کہ حضرت عثمان غنی ؓ کا حصہ لگایا تھا۔ ان کی وفات حضرت علی کی خلافت کے زمانہ میں ہوئی، حضرت رفاعہ بن عبدالمنذر کے اس قصہ کے ذکر کا یہاں موقع نہیں ہے جو مدینہ کے یہودیوں بنونضیر کے خلاف آنحضرت ﷺ کی کاروائی کے موقعہ پر حضرت رفاعہ کی تقصیر سے توبہ کی قبولیت تک انہوں نے اپنے آپ کو مسجد نبوی کے ایک ستوں سے باندے رکھا تھا، بعد میں مسجد نبوی کے اس ستوں کو حضرت رفاعہ کی کینت کی نسبت سے ابولبابہ کہا جانے لگا۔
Top