معارف الحدیث - - حدیث نمبر 2898
عن جابر قال : إن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى عن الثنيا إلا أن يعلم . رواه الترمذي
بیع ثنیا کی ممانعت
حضرت جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے بیع ثنیا یعنی استثناء کرنے سے منع فرمایا ہے الاّ یہ کہ مقدار متعین کردی جائے ( ترمذی)

تشریح
کوئی شخص اپنی کوئی چیز کسی کو بیچتے وقت یہ کہے کہ میں نے یہ چیز تمہارے ہاتھ بیچی مگر اس میں سے کچھ حصہ میں نے نہیں بیچا پس مبیع میں سے کچھ حصہ کا استثناء کرنا ثنیا کہلاتا ہے شارع نے اس سے منع فرمایا ہے کیونکہ اس میں مقدار معین نہیں ہوتی ہاں اگر مبیع کی کوئی مقدار معین کر کے مستثنی کی جائے مثلا بیچنے والا اس طرح کہے کہ میں نے تمہیں یہ چیز فروخت کی مگر اس کی اتنی مقدار جیسے چوتھائی یا تہائی اور یا اتنے سیر اتنے من میں نے اپنے لئے مستثنی کرلیا ہے جو فروخت نہیں کر رہا ہوں تو یہ جائز ہے۔
Top