مشکوٰۃ المصابیح - صبح وشام اور سوتے وقت پڑھی جانے والی دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 789
وعن حفصة قالت : أربع لم يكن يدعهن النبي صلى الله عليه و سلم : صيام عاشوراء والعشر وثلاثة أيام من كل شهر وركعتان قبل الفجر . رواه النسائي
سنت موکدہ روزے
حضرت حفصہ ؓ فرماتی ہیں کہ چار چیزیں ایسی ہیں کہ جنہیں رسول کریم ﷺ ترک نہیں فرماتے تھے کیونکہ سنت مؤکدہ ہیں اول یوم عاشورہ کا روزہ، دوم عشرہ ذی الحجہ یعنی ذی الحجہ کے ابتدائی نو دونوں کے روزے، سوم ہر مہینہ میں تین دنوں کے روزے، چہارم فجر سے پہلے دو رکعتیں فجر کی دو سنتیں۔ (نسائی)
Top