مشکوٰۃ المصابیح - جنایات کی جن صورتوں میں تاوان واجب نہیں ہوتا ان کا بیان - حدیث نمبر 3491
وعن جابر قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يتعاطى السيف مسلولا . رواه الترمذي وأبو داود
ہاتھ میں ننگی تلوار رکھنے کی ممانعت
اور حضرت جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے بےنیام تلوار کو ہاتھ میں رکھنے سے منع کیا ہے۔ (ترمذی، ابوداؤد)

تشریح
بےنیام تلوار کو ہاتھ میں رکھنے سے اس خوف کے پیش نظر منع فرمایا گیا ہے کہ مبادا وہ ہاتھ سے چھوٹ کر گرپڑے اور کسی کے جا لگے یا لوگ اس کے ہاتھ میں ننگی تلوار دیکھ کر خوف و دہشت میں پڑجائیں۔
Top