مشکوٰۃ المصابیح - شراب کی حقیقت اور شراب پینے والے کے بارے میں وعید کا بیان - حدیث نمبر 3592
وعن أنس قال : لقد حرمت الخمر حين حرمت وما نجد خمر الأعناب إلا قليلا وعامة خمرنا البسر والتمر . رواه البخاري
پہلے زیادہ تر کجھور سے شراب بنتی تھی
اور حضرت انس کہتے ہیں کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو اس وقت اس کی حرمت (نافذ) ہوگئی تھی اور (اس وقت) ہمیں انگور کی شراب کم ملتی تھی ہماری شراب زیادہ تر کچی کھجور اور خشک کھجور سے بنتی تھی۔ (بخاری)

تشریح
کھجور کے درخت پر پہلے جو شگوفہ لگتا ہے اس کو عربی میں طلع کہتے ہیں اور وہ کھجور کی ابتدائی حالت ہوتی ہے پھر اس کے بعد خلال پھر بسر پھر (رطب) اور پھر خشک ہوجانے کے بعد اس کی آخری شکل تمر ہوتی ہے۔
Top