مشکوٰۃ المصابیح - قضیوں اور شہادتوں کا بیان - حدیث نمبر 3696
وعن عائشة رضي الله عنها قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن أبغض الرجال إلى الله الألد الخصم
ناحق مقدمہ بازی کرنے والے کے بارے میں وعید
اور حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں بدترین اور مبغوض ترین وہ شخص ہے جو بہت زیادہ ناحق جھگڑے والا ہے۔ (بخاری ومسلم )
Top