ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسے مشروب سے منع فرماتے ہوئے سنا جو کدو کی تونبی، یا لاکھی برتن، یا روغنی برتن میں تیار کیا گیا ہو، سوائے زیتون کے تیل اور سر کے کے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ١٧٨٣٢)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الأشربة ١٥ (٣٤٠٧) (حسن )
وضاحت: ١ ؎: کیونکہ یہ نشہ لانے والی چیزیں نہیں ہوتیں۔
قال الشيخ الألباني: حسن
صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني: حديث نمبر 5636