مشکوٰۃ المصابیح - جہاد میں لڑنے کا بیان - حدیث نمبر 3863
عن عبد الرحمن بن عوف قال : عبأنا النبي صلى الله عليه و سلم ببدر ليلا . رواه الترمذي
میدان جنگ میں لشکر کی تیار ی
حضرت عبدالرحمن ابن عوف کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے بدر میں ہمیں رات کو تعبیہ کیا۔ (ترمذی)

تشریح
تعبیۃ کے لغوی معنی ہیں تیار ومرتب کیا کہ مجاہدین اسلام کے بدن پر ہتھیار لگائے ان کی صفیں قائم کیں اور ہر ایک مجاہد کو اپنے اپنے مقام پر جمایا یعنی جس کو جس جگہ مناسب سمجھا وہاں کھڑا کر کے بتایا کہ دن میں جب جنگ شروع ہو تو ہر شخص اپنی اپنی جگہ پر اسی طرح قائم رہے
Top