مشکوٰۃ المصابیح - میت کو نہلانے اور کفنانے کا بیان - حدیث نمبر 1615
وعن علي قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا تغالوا في الكفن فإنه يسلب سلبا سريعا . رواه أبو داود
قیمتی کپڑے کے کفن کی ممانعت
حضرت علی ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کفن میں زیادہ قیمتی کپڑا نہ لگاؤ اس لئے کہ وہ بہت جلد چھین لیا جاتا ہے ( ابوداؤد)

تشریح
جلد چھین لیا جاتا ہے کا مطلب یہ ہے کہ وہ جلد ہی خراب اور پرانا ہوجاتا ہے پھر کیا ضرورت ہے کہ نفیس اور زیادہ قیمت کا کپڑا کفن میں لگایا جائے غرض کہ حدیث کا حاصل کفن کے بارے میں اسراف کرنے سے منع کرنا ہے اسی لئے علماء لکھتے ہیں کہ کفن میں اوسط درجہ کا کپڑا لگانا مستحب ہے۔
Top