مشکوٰۃ المصابیح - میت پر رونے کا بیان - حدیث نمبر 1719
عن أبي سعيد الخدري قال : لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم النائحة والمستمعة . رواه أبو داود
نوحہ کرنے اور نوحہ سننے پر آنحضرت ﷺ کی لعنت
حضرت ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے نوحہ کرنے والی عورت اور نوحہ سننے والی عورت دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ (ابو داؤد)

تشریح
نوحہ کرنے والی عورت سے مراد وہ عورت ہے جو میت کے عمدہ خصلتوں کو رو رو کر بیان کرے بعض حضرات فرماتے ہیں کہ میت پر آواز کے ساتھ یعنی چلا چلا کر رونے کو نوحہ کہتے ہیں نوحہ سننے والی عورت سے وہ عورت مراد ہے جو نوحہ کرنے والی عورت کے پاس بیٹھ کر قصدا اس کا نوحہ سنے اور اس کے نوحہ کو پسند کرے۔
Top