ہر نیک عمل صدقہ ہے
حضرت جابر ؓ و حضرت حذیفہ ؓ نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہر نیکی صدقہ ہے (بخاری ومسلم)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ نیکی کے جو بھی عمل ہیں خواہ ان کا تعلق زبان سے ہو یا فعل سے اور یہ کہ وہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے موافق ہوں تو ان کا ثواب ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے کا ثواب ہوتا ہے۔