مشکوٰۃ المصابیح - رویت ہلال کا بیان - حدیث نمبر 1980
وعن ابن عمر قال : تراءى الناس الهلال فأخبرت رسول الله صلى الله عليه و سلم أني رأيته فصام وأمر الناس بصيامه . رواه أبو داود والدارمي
شہادت ہلال
حضرت ابن عمر ؓ راوی ہیں کہ ایک مرتبہ چاند دیکھنے کے لئے لوگ جمع ہوئے چناچہ میں نے رسول کریم ﷺ کو بتایا کہ میں نے چاند دیکھا ہے آپ ﷺ نے روزہ رکھ لیا اور دوسرے لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم فرمایا ( ابوداؤد، نسائی)
Top