مشکوٰۃ المصابیح - روزہ کو پاک کرنے کا بیان - حدیث نمبر 2014
عن عائشة : أن الني صلى الله عليه و سلم : كان يقبلها وهو صائم ويمص لسنانها . رواه أبو داود
روزہ میں بیوی کی زبان کو اپنے منہ میں لینے کا مسئلہ
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کے بارے میں منقول ہے۔ کہ نبی کریم ﷺ روزہ کی حالت میں ان کا بوسہ لیتے تھے۔ اور ان کی زبان اپنے دہن مبارک میں لیتے تھے۔ (ابو داؤد)

تشریح
اگرچہ یہ حدیث ضعیف ہے لیکن تمام ہی ائمہ کے نزدیک چونکہ کسی غیر (یعنی اپنی بیوی) کا تھوک لگنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اس لئے اگر اس حدیث کو بدرجہ احتمال صحیح مان لیا جائے تو یہ کہا جائے گا کہ آنحضرت ﷺ حضرت عائشہ ؓ کی زبان اپنے منہ میں لے کر تھوک منہ سے باہر پھینک دیتے ہوں گے یا اسے نگلتے نہ ہوں گے
Top