مشکوٰۃ المصابیح - نفل روزہ کا بیان - حدیث نمبر 2062
وعن أبي سعيد الخدري قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من صام يوما في سبيل الله بعد الله وجهه عن النار سبعين خريفا
خدا کی راہ میں ایک دن نفل روزہ رکھنے کا اجر
حضرت ابوسعید خدری ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس شخص نے اللہ کی راہ میں (یعنی جہاد کے وقت یا یہ کہ خالص اللہ رب العزت کے لئے) ایک دن روزہ رکھا اللہ تعالیٰ اس کا منہ یعنی اس کی ذات کو (دوزخ کی) آگ سے ستر برس کی مسافت کے بقدر دور کر دے گا۔ (بخاری ومسلم)
Top