سنن ابنِ ماجہ - اقامت نماز اور اس کا طریقہ - حدیث نمبر 871
نماز میں رکوع
علی بن شیبان ؓ سے روایت ہے اور وہ ان لوگوں میں سے تھے جو اپنی قوم کے نمائندہ بن کر آئے تھے، وہ کہتے ہیں: ہم نکلے یہاں تک کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے، ہم نے آپ ﷺ سے بیعت کی اور آپ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ نے کنکھیوں سے ایک شخص کو دیکھا جو رکوع و سجود میں اپنی پیٹھ سیدھی نہیں کر رہا تھا، جب نبی اکرم ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: اے مسلمانوں کی جماعت! اس شخص کی نماز نہیں ہوگی جو رکوع و سجود میں اپنی پیٹھ سیدھی نہ رکھے ۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٠٠٢٠، ومصباح الزجاجة: ٣٢١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٢٣) (صحیح )
It was narrated that Ali bin Shaiban, who was part of a delegation (to the Prophet ﷺ said: "We set out until we came to the Messenger of Allah ﷺ and we gave him our oath of allegiance and performed prayer behind him. He glanced out of the comer of his eye at a man who was not settling his spine when he bowed and prostrated. When the Prophet ﷺ finished the prayer, he said: O Muslims, there is no prayer for the one who does not settle his spine when bowing and prostrating. (Sahih)
Top