مشکوٰۃ المصابیح - استغفار وتوبہ کا بیان - حدیث نمبر 2387
وعن عائشة أن النبي صلى الله عليه و سلم كان يقول : اللهم اجعلني من الذين إذا أحسنوا استبشروا وإذا أساؤوا استغفروا . رواه ابن ماجه والبيهقي في الدعوات الكبير
آنحضرت ﷺ کی ایک دعا
حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ مجھے ان لوگوں میں سے بنا جو نیکی کریں تو خوش ہوں اور برائی کریں تو استغفار کریں۔ (ابن ماجہ، بیہقی)
Top