مشکوٰۃ المصابیح - صبح وشام اور سوتے وقت پڑھی جانے والی دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 1061
وَعَنْ اَنَس قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَتِمُّو الصَّفَّ الْمُقَدَّمَ ثُمَّ الَّذِی یَلِیْہٖ فَمَا کَانَ مِنْ نَقْصٍ فَلْیَکُنْ فِی الصَّفِّ المُؤَخِّرِ۔ (رواہ ابوداؤد)
صفیں پوری کرو
اور حضرت انس ؓ راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پہلی صف کو پورا کرو پھر جو اس کے قریب (یعنی اس کے بعد) ہو اسے پورا کرو اور صف میں جو کمی رہے تو وہ سب سے پچھلی صف میں ہونی چاہیے۔ (ابوداؤد)
Top