مشکوٰۃ المصابیح - مناروں پر کنکریاں پھینکنے کا بیان - حدیث نمبر 2663
وعنه قال : رأيت رسول الله صلى الله عليه و سلم رمى الجمرة بمثل حصى الخذف . رواه مسلم
کنکریوں کی تعداد اور اس کو پھینکنے کا طریقہ
حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو خذف کی کنکریوں کی طرح (یعنی چھوٹی چھوٹی) کنکریوں سے رمی جمار کرتے دیکھا ہے۔ (مسلم)

تشریح
مناروں پر کنکریاں پھینکنے کا طریقہ کئی طرح سے منقول ہے لیکن زیادہ صحیح اور آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ کنکری کو شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے سروں سے پکڑ کر یعنی چٹکی میں رکھ کر پھینکا جائے، چناچہ اب معمول بھی اسی طرح ہے۔
Top