عقیقہ کرنے کا حکم
حضرت سلمان بن عامر ضبی ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا لڑکے کی پیدائش پر عقیقہ کرنا ( مسنون یا مستحب) ہے لہٰذا اس کی طرف سے جانور ذبح کرو اور اس سے ایذاء ( یعنی اس کے سر کے بال اور میل کچیل) دور کرو )۔ ( بخاری )