مشکوٰۃ المصابیح - قیامت کی علامتوں کا بیان - حدیث نمبر 5359
وعن أبي سعيد الخدري قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم المهدي مني أجلى الجبهة وأقنى الأنف يملأ الأرض قسطا وعدلا كما ملئت ظلما وجورا يملك سبع سنين . رواه أبو داود .
حضرت امام مہدی حضور ﷺ کی اولاد میں سے ہوں گے
اور حضرت ابوسعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ مہدی میری اولاد میں سے ہوں گے روشن و کشادہ پیشانی اور اونچی ناک والے، وہ روے زمین کو انصاف وعدل سے بھر دیں گے، جس طرح کہ وہ ظلم وستم سے بھری تھی وہ (یعنی مہدی) سات برس تک روئے زمین پر برسر اقتدار اور قابض رہیں گے۔ (ابو داؤد )

تشریح
اس روایت میں سبع سنین کے بعد راوی نے اوثمان سنین اور تسع سنین ( یا اٹھ برس یا نو برس) کے الفاظ بھی بیان کئے ہیں جو راوی کا اپنا قول ہے اور اس کے شک کو ظاہر کرتا ہے، لیکن یہاں ان الفاظ کو نقل کیا گیا، کیونکہ مصنف کتاب کو سات برس کے الفاظ پر یقین حاصل ہوگیا ہوگا جیسا کہ حضرت ام سلمہ ؓ سے منقول ابوداؤد کی اس روایت سے سات برس ہی کے الفاظ کی تائید ہوتی ہے جو آگے آرہی ہے لیکن احتمال بہی ہے کہ سات برس یا آٹھ یا نو برس کے درمیان شک موجود تو ہو لیکن مصنف کتاب کے نزدیک زیادہ یقینی الفاظ سات برس ہی ہوں گے، اس لئے انہوں نے شک ظاہر کرنے والے الفاظ کو نقل کرنے کے بجائے صرف یقینی الفاظ ہی کو نقل کرنے پر اکتفا کیا۔
Top