مشکوٰۃ المصابیح - حضرت عیسی علیہ السلام کے نازل ہونے کا بیان - حدیث نمبر 5413
حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والتسلیم کے نازل ہونے کا بیان
حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کے نازل ہونے سے مراد ان کا آسمان سے زمین پر اترنا ہے، چناچہ یہ بات صحیح احادیث کے ذریعہ با تحقیق ثابت ہے کہ قیامت کے قریب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) آسمان سے اتر کر دنیا میں تشریف لائیں گے، محمد رسول اللہ ﷺ کے دین کا اتباع کریں گے اور اپنے تمام احکام و فرامین شریعت محمدی کے مطابق جاری ونافذ کریں گے جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) بعض ایسے احکام جاری کریں گے جو شریعت محمدی میں نہیں ہونگے جیسے جزیہ کو اٹھا دینا وغیرہ تو وہ بیان مدت کے قبیل سے ہے جیسا کہ نسخ کا مسئلہ ہے اور اس اعتبار سے اس زمانہ میں وہ احکام بھی شریعت محمدی ﷺ ہی کا ایک جزء ہوں گے۔
Top