مشکوٰۃ المصابیح - سیدالمرسلین کے فضائل ومناقب کا بیان - حدیث نمبر 5690
وعن أبي بن كعب عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : إذا كان يوم القيامة كنت إمام النبيين وخطيبهم وصاحب شفاعتهم غير فخر . رواه الترمذي
آنحضرت ﷺ تمام انبیاء علیہم السلام کے امام ہوں گے :
اور حضرت ابی ابن کعب ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جب قیامت کا دن ہوگا تو میں ( مقام محمود میں کھڑا ہونگا اور) تمام انبیاء کا امام و پیشوا بنوں گا (جب ان میں کوئی بھی بولنے پر قادر نہیں ہوگا تو میں ان کی ترجمانی کروں گا اور سب کی شفاعت وشفارش کروں گا اور میں یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہتا۔ (ترمذی)
Top